ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سوئیڈن میں لاپتہ پاکستانی صحافی ساجد حسین کی لاش مل گئی خودکشی کی یا کسی حادثے کا شکار ہوئے؟پولیس ترجمان نے تصدیق کردی

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپسالا (این این آئی)سوئیڈن کے شہر اپسالا سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی ساجد حسین کی لاش دریائے فائرس سے ملی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ 2 مارچ کو لاپتہ ہونے والے ساجد حسین کی لاش 23 اپریل کو دریائے فائرس کے کنارے سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کسی حد تک اس شک کو دور کردیا ہے کہ ساجد حسین کسی جرم کا نشانہ بنے البتہ ان کی موت خود کشی یا حادثے کا نتیجہ ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ساجد حسین 2017 میں سوئیڈن آئے تھے اور انہیں 2019 میں سیاسی پناہ دے دی گئی تھی، وہ اپسالا میں پارٹ ٹائم پروفیسر کے طور پر بھی کام کرتے تھے۔ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ سے تھا اور وہ منشیات اور دیگر مسائل پر لکھتے رہتے تھے۔دوسری جانب عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کے سوئیڈن کے سربراہ ایرک ہلکجیر کا کہنا ہے کہ ساجد حسین کو آخری بار اسٹاک ہوم سے اپسالا کیلئے ٹرین میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے بھی صحافی ساجد حسین کی موت کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ قتل قرار دیا ہے۔ایک بیان میں پی ایف یو جے کے عہدیداروں نے سوئیڈش حکومت پر زور دیا ہے کہ ساجد حسین کی موت کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…