منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

’’تمام چہ میگوئیاں دم توڑ گئیں‘‘ شمالی کوریا کے سربراہ منظر عام پر آگئے،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

پیانگ یانگ( آن لائن) شمالی کورویا کے سربراہ کم جانگ ان سے متعلق گزشتہ تین ہفتوں سے عالمی ذرائع ابلاغ سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہونے والی تمام چہ میگوئیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ گزشتہ روز منظر عام پرآگئے،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں لوگوں نے تصویر کولائیک اور شیئر کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 11 اپریل کے بعد سے عالمی سطح پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی پراسرار گمشدگی ایک معمہ بنی ہوئی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایک آپریشن کی ناکامی کے باعث ان کی حالت انتہائی نازک ہے جب کہ بعض حلقوں کی جانب سے ایک شیشے کے تابوت میں جاتی ہوئی نعش کی بابت یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ وہ کم جونگ ان کی ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کے متعلق یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی تمام عوامی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق کم جانگ ان نے گزشتہ روز فرٹیلائزر پلانٹ کا دورہ کیا تو وہ گیارہ اپریل کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سرگرمی میں حصہ لیتے ہوئے دکھائی دیے،سرکاری حکام کی جانب سے تصویر جاری ہونے کے بعد دیکھتے دیکھتے ہیں دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصویر کو لائیک اور شیئر کیا ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…