بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں پھنس گئی،داکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کا کیمرہ اور پروڈیوسر امریکا میں انتقال کر گئے

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں پھنس گئی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں ۔ امریکا میں پھیلتے کرونا وائرس کی وجہ سے وہ بہت خوفزدہ ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کا کیمرہ اور پروڈیوسر امریکا میں انتقال کر گئے ہیں ۔ میرے پاس اب صرف تین سو ڈالر بچے ہیں جس کی وجہ سے گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

پاکستان واپسی کيلئے جہاز کا ٹکٹ تين ہزار ڈالر ميں مل رہا ہے۔قبل ازیں امریکا میں موجود پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا نیویارک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنی ‘مخصوص انگریزی میں رپورٹنگ کرنے لگیں۔لالی وڈ کی ڈرامہ کوئن میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں موجود ہیں۔ اپنی مخصوص انگریزی میں میرا کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتارہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔ تاہم لوگوں کو کمروں میں رہنے کا مشورہ دینے والی میرا خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔میراکاکہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں ، انہیں وطن واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…