منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس ٹیسٹ رن مکمل آپریشنل ہونے کااعلان،ابتدائی طور پر نوجوانوں کوکہاں کہاں  تعینات کردیا گیا؟جانئے

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس ٹیسٹ رن مکمل بدھ سے آپریشنل ہونے کااعلان کردیا ہے ۔ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات کیا گیا۔

رضاکاروں پر مشتمل فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے ،مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ اور حکومتی گائیڈ لائینز کو یقینی بنایا جائیگا ،یوٹیلیٹی اسٹورز میں مطلوبہ سامان میسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا،عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں نے قومی جذبے کے تحت محنت اور لگن سے ذمہ داری پوری کی، سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کو باضابطہ آپریشنل کر رہے ہیں،ومرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ سے 20 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں،طالب علم،سوشل ورکرز،اساتذہ،انجینئرز اور ڈاکرز فورس میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صحافی،قانون دان،میڈیکل ورکرز اور این جی اوز سے وابستہ افراد نے بھی رجسٹریشن کروائی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…