جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کو اُجڑا چمن ملا کہاں تک آباد کر سکے گا، اینکرز بیٹھے ہیں، وزیراعظم بیٹھے ہیں ہم کتنا جھوٹ بولتے ہیں، ایک میڈیا مالک کو نصیحت کی جھوٹ نہ بولو، اس نے کہا چینل بند ہو سکتا ہے جھوٹ بند نہیں ہو سکتا، ٹیلی تھون نشریات میں مولانا طارق جمیل کی رقت آمیز دعا

datetime 23  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دیے۔ نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس عذاب سے چھٹکارے کی بھی خصوصی دعا کی۔

مولانا طارق جمیل نے اپنی دعا میں کہا کہ عمران خان کو اُجڑا چمن ملا کہاں تک آبادکرے گا، بارش ہوئی آپ ﷺنے حضرت بلال ؓ سے کہا اذان میں کہو لوگ گھر میں نماز پڑھیں، وہ تو صرف کیچڑ تھا یہاں تو زندگی موت کا معاملہ ہے، اینکرز بیٹھے ہیں وزیر اعظم بیٹھے ہیں ہم کتنا جھوٹ بولتے ہیں،میں ہاتھ باندھ کر معافی چاہتا ہوں، ایک بڑے میڈیا مالک کو نصیحت کی جھوٹ نہ بولو اس نے کہا چینل بند ہو سکتا ہے جھوٹ بند نہیں ہو سکتا۔ ہم کرونا سے لڑ نہیں سکتے، یہ نہیں کہنا چاہیے، ہمیں دعا کرنی ہے، اللہ کی مدد مانگنی ہے۔صرف ہمارا میڈیا جھوٹا نہیں بلکہ پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔ نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو جھوٹ کی بو سے فرشتے دور بھاگ جاتے ہیں۔ سچ بولنا چاہے جان چلی جائے، دھوکہ نہ دینا، مسلمان کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیتا، اپنے اخلاق اونچے کرنا۔ میری بیٹیوں کے لباس مختصر کون کروا رہا ہے، جب مسلمان کی بیٹی بے حیائی کی طرف چل پڑے اور نوجوان بے حیائی کی طرف چل پڑیں، سب سے زیادہ عذاب قوم لوط پر آئے۔ نبی اکرمؐ نے کہا ہے کہ حیا والے بنو۔ مجھے عمران خان اس لئے پسند ہے کہ اس نے مجھے بلایا اور کہا کہ میں کیا ایسا کروں میری یوتھ اللہ کے نبی ؐ کے ساتھ جڑے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میری قوم اپنے نبی کے ساتھ کیسے جڑ جائے۔آپ مجھے بتائیں۔ مولانا طارق جمیل نے انتہائی رقت آمیز دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ میری قوم بددیانتی،

جھوٹ اور بے حیائی چھوڑ دے۔ نبی اکرم ؐ نے کہا کہ رزق حلال کھاؤ۔ پوری قوم کو کہتا ہوں کہ ساری قوم دو نفل اپنے اپنے گھروں میں پڑھے۔ پھر سب اللہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں۔ روزانہ سمندر کہتا ہے مجھے اجازت دیں میں ان پر چڑھ جاؤں، زمین کہتی ہے کہ مجھے اجازت دیں میں ان کو نگل جاؤں، فرشتے اللہ سے کہتے ہیں کہ ہمیں اجازت دیں ہم ان کا صفایا کر دیں، اللہ کہتے ہیں کہ جاؤ یہ میرا بندہ ہے میں جانوں میرا بندہ جانے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…