اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اجراء کی منظوری دے دی

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اجراء کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ایمرجنسی کیش انفارمشین پورٹل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کی صورتحال میں مستحقین میں مالی معاونت کی فراہمی کے پورے عمل کو شفاف بنانا اور اس حوالے سے تمام معلومات کو پبلک کر نا ہے۔

انفارمیشن پورٹل کی بدولت کوئی بھی شخص ملک بھر کے کسی بھی ضلع اور تحصیل کی سطح تک احساس ایمرجنسی کیش سے استفادہ کرنے والے خاندانوں کی تعداد اور اب تک تقسیم کی جانے والی رقم کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی سہولت حاصل کرنے والوں میں احساس کفالت پروگرام میں درج شدہ خاندان، ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام کا حصہ بننے والے افراد، صوبوں کی جانب سے نئے اندراج اور وزارتِ صنعت کی جانب سے محنت کش اور مزدور و مستحق افراد شامل ہیں۔ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر جمعرات کو پریس کانفرنس کے ذریعے تمام تر تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گی۔ وزیرِ اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا وباء کی اس مشکل گھڑی میں حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو معاونت فراہم کی جائے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور انکی ٹیم خصوصی طور پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…