اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں عدم استحکام سے شہری پریشان، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(این این آئی) حافظ آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں عدم استحکام سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔ہو شربا مہنگائی سے اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں۔ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈائون میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔

ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی کے خلاف خود کاروائی کرنے کی بجائے اپنے ملازمین پر انحصار کرکے خود اپنے دفاتر یا اپنی رہائشگاہوں تک محدود ہو کر رہ گئے۔کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے پہلے ہی شہری بے روزگار ہوکر رہ گئے ہیں ۔کورونا وائرس میں لاک ڈائون کے باعث بے روزگار ہونے والے خاندانوں میں غیر معیاری راشن پیک کروایا گیا جس کو انتظامیہ میںسے کسی نے بھی چیک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کو روکنے اوررمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو عملی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک سروے کے دوران کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوز ی کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے اور 41اشیائے ضروریہ کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا قانون پاس کیا گیا ہے لیکن حافظ آباد شہر اور اس کے گردونواح میں اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ وصول کرنے کی بجائے دوکاندار اپنے من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود ہونے کے باوجود خود ساختہ مہنگائی عروج پر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں نے حکومتی احکامات کو پس پشت رکھتے ہوئے مصنوعی مہنگائی شروع کر رکھی ہے۔ہر سال رمضان سے قبل ناجائز منافع خور کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ بڑھا کر عوام کا خون چوستے ہیں۔ دو روز قبل پیاز گلیوں بازاروں میں چالیس روپے فی کلو اور اسی طرح آلو بھی چالیس روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔ رمضان نزدیک آتے ہی پیاز اور آلو ساٹھ روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں اسی طرح دوسری روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمیتں بھی بڑھائی جارہی ہیں ۔

شہریوں کو کہنا ہے کہ حکومت اعلان کر رہی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور ضبط شدہ سامان کو 10فیصد بطور انعام پائیں، اگر یہ کام صرف عام آدمی نے کرنا ہے تو ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر عملہ کیا کام کر رہا ہے؟شہریوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے باعث بے روزگار افراد میں ضلع بھر میں صاحب ثروت افراد نے راشن تقسیم کیا لیکن بد قسمتی سے کچھ دکانداروں نے نیکی کے اس کام کی تکمیل میں بھی غیر معیاری اشیائے ضروریہ کے تھیلے بنا کر مہنگے داموں تقسیم کرنے والے اداروں،

فلاحی تنظیموں کے حوالے کیے، جوقابل افسو س امر ہے۔شہریوں کے ایک طبقے کا کہنا تھا کہ حکومت صرف اُسی طبقے کو ریلیف دے رہی ہے جن کے کاروبار پہلے ہی چل رہے ہیں جب کہ عام آدمی مشکل کے اس دور میں بھی مزید مشکلات کا شکار ہو رہا ہے اور اس کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات تو درکنار اشیائے ضروریہ تک پیسے دینے کے باوجود معیاری دستیاب نہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر حکومتی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بغور دیکھا جائے اور عام مارکیٹوں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اور گھٹیااور کم معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں ناجائز منافع خوروںکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر آسانی سے دستیاب ہو سکیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…