اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترکی میں پاکستان کی نسبت ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں بھی ترکی پاکستان کو نہیں بھولا، ترکی نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ دیا گیا ہے، ترکش ائیر لائن کا
جہاز سامان لے کر بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے یہ سامان این ڈی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین کے حوالہ کیا۔ ترکی کی جانب سے عطیہ کیے گئے سامان میں 20 ہزار این۔95 ماسک اور 18500 حفاظتی لباس شامل ہیں۔