لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل (جمعرات)سہ پہر چار بجے ”احساس ٹیلی تھون“میں شرکت کریں گے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کااہتمام کوروناوائرس کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عطیات جمع کرنے کی غرض سے کیا گیاہے۔اس دوران جمع ہونے والی رقم کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس خریدنے اور مستحق افراد کی امداد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے گزشتہ
روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے اہم ٹیلی تھون نشریات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت اور نجی ٹی وی چینلز کوروناریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون نشریات شروع کریں گے جس میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔