جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو لوگ ہمارے خلاف بات کرینگے، شیخ رشیدنے وزیر اعظم کو انتباہ کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا چینی چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو ہمارے خلاف لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم نے معاملے کو درست ہینڈل کیا

تو سرخرو ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی پر کمیشن کا سربراہ سابق جج ہوگا، کابینہ متفق ہے کہ آئی پی پی معاملے میں کوئی بھی ملوث ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ آئی پی پی کی رپورٹ عام ہوئی ہے ،اس میں بہت اہم لوگ ہیں ،مگر یہ کیس ٹائم لے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست روزوں کے 60 یا 90دن بعد گرم ہوسکتی ہے۔لاک ڈائون کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نیلاک ڈائون بہت مینیج کر کے چلایا ہے، عمران خان کو ایسی کوئی سوچ نہیں کہ لاک ڈائون پر انہوں نے غلط فیصلے کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لاک ڈائون میں نرمی اور ضروری صنعتیں کھولنا چاہتے ہیں،وہ کورونا پر اپنے فیصلوں پر مطمئن ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…