لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے کنٹری مینیجر متحدہ عرب امارات شاہد مغل کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ،شاہد مغل گزشتہ ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے۔پی آئی اے کے افسر نے رش کے باوجود قونصل خانے میں پی آئی اے کا دفتر قائم کرکے ذاتی طور سے ہزاروں پاکستانیوں کی
واپسی کا بندوبست کیا ۔شاہد مغل ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے اوران کی انتھک کوششوں اور عملیاقدامات سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے پروازیںچلاناممکن ہوئیں۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں جو جان کے خطرے کے باوجود قومی خدمت کے جذبے سے سرشار فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہے۔ پی آئی اے کا عملہ قومی ہیروز ہیں جو مسافروں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے اس ضرورت کے وقت قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔