اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہری نے ڈان پول پر کمنٹ کرتے ہوئےبد دعا دی کہ عمران خان کی کرونا وائرس سے موت ہوجائے ، ڈان نیوز نے بھارتی شہری کی بددعا کے کمنٹ کو لائیک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈان نیوز نے پول شروع کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیا
وزیراعظم کو بھی کرونا ٹیسٹ کرانا چاہیے ؟ جس کے جواب میں مختلف صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم ایسے میں ایک بھارتی شہری نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان کو ٹیسٹ نہیں کرانا چاہئے بلکہ سب سے بہترین طریقہ اس سے چھٹکارا (موت) ہے۔ جسے ڈان نیوز کی جانب سے لائیک کر دیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر ڈان نیوز پر تنقید کی جس کےبعد ڈان نیوز کو معافی مانگنا پڑ ی ۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف ڈان نیوز کا بغض باہر آرہا ہے ۔ ڈان نیوز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان نیوز نے لکھا کہ ڈئیر صارفین ! یہ غیر ارادی طور پر انسانی غلطی سے ٹویٹ لائیک ہوا ہے ۔ ہم خلوص دل کیساتھ ایسا ہونے پر معافی مانگتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایسے آئندہ نہیں ہو گا ۔