اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں دونوں طرحف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی ہورہی ہے ، ملک میں کوئی احتیاط نہیں برتی جارہی ، سیاسی چپقلش سے عوام کنفوژ ہیں ۔ وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا ہے کہ جان بچانے کی براہ راست ذمہ داری وفاقی کی ہے
، تمام ممالک اپنے لوگوں کو بچارہے ہیں معیشت کو نہیں ۔ سندھ حکومت نے اپنے وسائل کے تحت اقدامات کیے ہیں ۔اگر کرونا وائرس کا زور ٹوٹ بھی گیا تو اس کے اثرات مہینوں رہیں گے ۔ ہماری معیشت پہلے ہی کمزور ہے ۔ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ الخدمت ، اخوت نے الزام تراشی سے ہٹ کر کام کیا ہے ، حکومت بھی ان کی مدد کرے ۔