جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

رمضان المبارک کے دوران عبادت گاہوں میں افطاری، سحری اور اعتکاف کی اجازت نہیں، اہم اعلا ن کر دیا گیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر اور تمام ڈویڑنل افسران نے شرکت کی، اجلاس میں مولانا محمد علی نقشبندی، آغا شاہ حسین قزلباش، مولانا فصیح الدین سیف اور پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی سمیت 80 سے زائد علمائے کرام نے بھی خصوصی شرکت کی،

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں رمضان المبارک کے دوران علمائے کرام سمیت ہم سب کی زمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، تمام شعبہ ہائے فکر کے علمائے کرام عبادات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی 20 نکاتی ہدایات پر عمل کریں، کورونا وائرس کا خطرہ موجود،جزوی لاک ڈاون ختم نہیں ہوا جاری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پچاس سال سے زائد، چھوٹی عمر اور بیمار افراد عبادت گاہوں میں نہ آٰئیں، علمائے کرام مسلمانوں کو کورونا وائرس کے خطرات اور احتیاط بارے آگاہی دینے کیلئے منبر استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ افضل عمل ترین عمل اپنی اور دوسروں کی جان بچانا ہے،جبکہ کورونا کی وجہ سے سیل کئے گئے علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد اور عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد میں دوران عبادت کورونا ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، رمضان المبارک میں علمائے کرام قومی یکجہتی، ہم آہنگی اور روا داری کا ثبوت دیں، رمضان المبارک میں عبادت گاہوں میں افطاری، سحری اور اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رمضان المبارک میں پولیس کے ساتھ مسجد انتظامیہ کے رضاکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہر قسم کے اجتماع سے گریز کیا جائے ،خطبہ مختصر،

سنتیں اور نوافل گھروں میں ادا کی جائیں، تمام مساجد کے داخلی راستوں پر کررونا سے بچاؤ کی ہدایات کو آویزاں کریں، انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ تمام اختلافات اور تنازعات سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے، بعدازاں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے کورونا وائرس کے دوران لاہور پولیس کی گراں قدر خدمات کو سراہا، اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…