سجاول (این این آئی) سجاول میں راشن نہ ملنے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، لاک ڈائون نے دہاڑیدار مزدور طبقے کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے، سجاول میں راشن نہ ملنے پر مزدوروں کا ڈی سی آفیس کے سامنے راشن دو کے بلند نعرے اور حکومت سندھ سے فوری امداد کا مطالبہ کردیا ہے سرکاری راشن نہ ملنے پر ڈی سی آفیس کے سامنے دہاڑیدار مزدورں کا احتجاج سجاول میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کا راشن کے لئے ڈی سی آفیس سجاول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں لاک ڈائون
کی وجہ بیروزگار ہوجانے والے دیہاڑی دار مزدور اپنے معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ ڈی سی آفس کے سامنے پہنچ گئے مظاہرین کا کہنا کے کہ ہمارے بچے بھوکے ہیں گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال ہے ہم کہاں جائیں، ہمیں راشن دیا جائے سندھ حکومت کی جانب سے دیا جانے والہ راشن من پسند افراد کو دیا گیا، اور ہم غریبوں کو نظر انداز کیا گیا، معصوم بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتے، خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ گھر گھر سرکاری امداد دی جائے۔