اسلام آباد (این این آئی)چینی بحران کے بارے میں ایف آئی اے کی فارنزک رپورٹ 3 سے 4 دن میں تیار کرلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگرملز سمیت 10 شوگر ملز کا ڈیٹا حاصل کر رکھا ہے،ایف آئی اے ٹیموں نے 10شوگرملز میں چھاپوں کے دوران
کمپیوٹر ہارڈ ڈسکیں حاصل کی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے پاس جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے، آل معیز، تاندلیانوالہ، شریف فیملی کی شوگر ملز کی ہارڈ ڈسکیں بھی موجود ہیں۔ایف آئی اے ٹیمیں سائبر کرائمز ونگ کی معاونت سے چینی بحران کی رپورٹ تیار کررہی ہیں۔