اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو حفاظتی سامان چیزیں کیوں نہیں بنا سکتے؟ کور نا بیماری کہاں سے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،میں نے اپنی تجاویز یو این کو بھیجی ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ہمارے وہ بہن بھائی جن کے لواحیین ان سے دور ہوئے ان کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی رائے سپریم کورٹ میں دی ہے،رپورٹ کو کیس کی کاروائی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی ٹاسک فوس نہیں بنی تھی میں نے عمران خان کو بھی لکھا تھا،اب ٹاسک فورس بھی بنی ہے،میں نے کہا تھا سرکاری ہسپتال نہیں سنبھال سکیں گے،پتا نہیں یہ وبا کب تک چلے گی،یہ خطرناک بیماری ہے یہ جسم میں خا کر اینٹی باڈیز کو ختم کر دیتا ہے،اس بیماری کا زور ہر ملک میں مختلف ہے،یہ بیمائی کہاں سے شروع ہوئی اس کا پتا چلایا جانا چاہیے،میں نے اپنی تجاویز یو این کو بھیجی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سینٹ کمیٹی کی اقدمات کی پوری رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے،ہمیں ہر چیز خود بنانی چاہیے،اگر ہم ایٹم.بم بنا سکتے ہیں تو حفاظتی سامان چیزیں کیوں نہیں بنا سکتے۔