بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل ڈوڈل سماجی دوری کے پیغام کے نام

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کا پیغام دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل کے ڈوڈل پرگوگل کے حروف علیحدہ علیحدہ کوئی سرگرمی اختیار کئے ہوئے ہیں جن پر ایک محبت بھرے دل کا نشان بھی جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے گھروں پر رہیں ، محفوظ رہیں۔گوگل کے تمام حروف بھی گھروں پر

دکھائی دے رہے ہیں اور گھروں پر محفوظ اپنی من پسند سرگرمی اختیار کئے ہوئے ہیں۔گوگل کا پہلا حروف یعنی ’جی‘ کتاب پڑھتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ دونوں ’او‘ ایک مشترکہ گھر میں محفوظ گٹار اور گانا گاتے دکھایا گیا ہے۔گوگل کے بقیہ حروف یعنی ایل’ ورزش کررہا ہے جبکہ ’جی‘ اور ’ای‘ اپنے اپنے گھروں سے فون میں گفتگو کرکے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے پیغام ہے کہ دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر محفوظ رہیں، خود بھی متاثر ہونے سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔گوگل کا تازہ ترین ڈوڈل کورونا کے حوالے سے مشورے دیتے ہوئے ایک صفحے سے منسلک کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے بچنے اور ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ایک کا گھر میں رہنا ضروری ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…