جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

شہباز شریف کا نیب میں دوبارہ بلاوا آگیا، احتساب ادارے نے اپوزیشن لیڈر کو بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی کا نیب میں دوبارہ بلاوا آگیا، نیب نے 22اپریل بارہ بجے طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ملزم شہباز شریف کے جواب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامت کیساتھ انہیں 22 اپریل دن 12 بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کر دیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی کہ کرونا وباء کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائینگے۔نیب ذرائع کے مطابق مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہے شہباز شریف سے سوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ کے تحت نیب ٹیم مناسب فاصلے پہ رہتے ہوئے سوالات کرے گی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف جاری اثاثہ جات انکوائری کیس میں 17 تاریخ کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا جس میں اہم سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم شہباز شریف کی جانب سے کرونا وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش نہ ہونے کی پلی لی گئی۔ذرائع کے مطابق طلبی نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…