منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا ،معروف بالی ووڈ اداکار گھر سے گرفتار

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا۔اداکار اعجاز خان نے ہفتہ کے روز فیس بک پر لائیو سیشن میں مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ اعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر کوئی چیونٹی بھی مرتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہے، اگر کوئی ہاتھی مرے تو بھی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد کی جاتی ہے، اگر دلی میں زلزلہ آجائے

تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے، یعنی بھارت میں ہر چیز کا ذمہ دار مسلمان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔اعجاز خان نے اپنے مداحوں کے سامنے سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے والی سازش کے پیچھے کون ہے؟ممبئی پولیس نے اعجاز خان کے اس لائیو ویڈیو سیشن کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…