منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں سستے تندور کا آغاز ہو گیا، 5 روپے میں روٹی اور حیرت انگیز قیمت پر سالن بھی ملے گا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں سستے تندور کا آغاز کردیا پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اسلام آباد جی سیون میں سستے تندور کا افتتاح کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے عوامی تندورپر پانچ روپے روٹی اور پچاس روپے کا سالن ملے گاعوامی تندور کے افتتاح کے موقع پر پی پی پی سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے ہمراہ راجا نورالہی افتخار شہزادہ ابرار رضوی یسین آزاد فرخ قریشی

راجہ کمال ندا نزیر اوشو ناصرسمیت دیگر رہنماء اور معززین علاقہ بھی موجود تھیپیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پی پی نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر پارٹی کی تمام تنظیمیں لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں پارٹی عہدیداران کو عوامی تندور کھولنے کی ہدایات دی گئی ہیں رمضان المبارک میں غریب لوگوں کے لیے مذید خدمات جاری رکھیں گیانہوں نے کہا کہ دہاڑی دار طبقہ پریشان ہے غریب آدمی کو حکومت سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں نیر بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاست کر رہی ہے ہم کورونا ایشو پر سیاست نہیں کرنا چاھتے انہوں نے کہا کہ عوامی تندور سے عوام کو پانچ روپے کی روٹی بلاتفریق مہیا کی جائے گی ہم نے عوامی تندور پروگرام عوامی خدمت کے جزبے سے شروع کیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ پارٹی عہدیداران اپنے اپنے علاقے کے مخیر افراد اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے یہ خدمت جاری رکھیں گے نیر بخاری نے کہا کہ ہماری قوم دوسروں کی مدد کا جزبہ رکھنے والی قوم ہے سب مل جل کر کرونا وبا کو ختم کریں گے نیر بخاری نے مزید کہا کہ غریبوں اور دہیاڑی داروں اور انکے خاندانوں میں سے کوئی بھوکا نہ رہے ہم اپنے ان بھائیوں کو بھوکا نہ رینے دیں انکے بھرے پیٹ سے نکلنے والی دعائیں کرونا سے چھٹکارا دلائینگی نیر بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے معاشی حالات شدید خراب ہو رہے ہیں ہماری کمزور معیشت کرونا وائرس بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں

نیر بخاری نے کہا حکومت کی جانب سے جو اقدامات بروقت لینے چاھیے تھے وہ نہیں لیے گے ہر شعبہ زندگی متاثر ہے نیر بخاری نے کہا کہ طبی امداد اور سہولیات فراہمی حکومتوں کی زمہ داری ہے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت طبی اور خوراک سہولیات فراہمی میں اپنا فرض بخوبی سر انجام دے رہی ہے نیر بخاری نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے جتنا بھی کردار کیا جا سکتا ہے وہ ضرور ادا کرنا چائیے انہوں نے پنجاب میں سرکاری پیسے سے سستی روٹی سکیم کا اغاز کیا گیا تھا جو بعد میں ختم ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…