نیویارک(این این آئی)معروف سرچ انجن گوگل نے عالمی وبا کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ا پنا ڈوڈل ان کے نام کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتے سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے
تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک موونگ ایڈ ڈوڈل سیریز کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف اور فوڈ سروس ورکرز، ٹرانسپورٹرز، ٹیچرز اور چائلڈ ہیلتھ کیئر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کررہا تھا۔تازہ ترین ڈوڈل میں گوگل کے درمیانی حروف یعنی او کو ماخذ بنایا گیا ہے جس میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران کورونا ورکرز کا اظہار تشکر کئے ڈوڈلز کو یکجا کردیا اور ساتھ ہی بڑا سا لال دل بھی جگمگاتا دکھائی دے رہا ہے۔اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ گوگل کی مذکور سیریز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔