منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

24 گھنٹوں میں روزی روٹی کمانے سے محروم رکشہ ڈرائیوروں کوامداد نہ ملی تو احتجاج شروع کر دینگے،پولیس اہلکاروں کا رکشہ ڈرائیوروں کو گالیاں دینے کا انکشاف، انتہائی دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں ایک ماہ سے گھروں میں بند روزی روٹی کمانے سے محروم رکشہ ڈرائیوروں کو 12000روپے امداد اور راشن فراہم نہ کیا گیا تو بیوی بچوں سمیت احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیں گے،ایک طرف تو رکشہ ڈرائیوروں کو روزی روٹی سے محروم کیا ہوا ہے

دوسری طرف بھوک سے مجبور رکشہ ڈرائیور مخیر حضرات سے راشن کی خیرات لینے کیلئے رکشہ پر باہر نکلتا ہے تو ٹریفک پولیس اہلکار اس کا ناصرف چالان کرتے ہیں بلکہ گالیاں بھی نکالتے ہیں،سی ٹی او لاہور نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی وارڈنز کا چالانوں کے ٹارگٹ دے رکھے ہیں جو سراسر ظلم ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارا اپنے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں کئے گئے چالانوں کا جرمانہ معاف اور ان کے تھانوں میں بند رکشے فوری طور پر چھوڑیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں کور کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رضاکار تقریبا دو ہفتوں سے رکشہ ڈائیوروں کی لسٹیں فراہم کر رہے ہیں جس کے متباد ل ابھی تک ہمیں وعدے ہی ملے ہیں۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں۔مجید غوری کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور محنتی اورخودار لوگ ہیں محنت سے روزی کمانے پر یقین رکھتے ہیں لیکن کرونا کی وبا کی وجہ سے حکومتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے مزدوری نہیں کر پا رہے۔ ان کے مکانوں کے کرایے، رکشوں کی قسطیں، محلے کی کریانہ اور سبزی کی دکانوں کے ادھار، بجلی، پانی، گیس کے بل،بچوں کی سکول کی فیسیں،شیر خوار بچوں کا دودھ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ ہم اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے حکمرانوں کے حکم سے گھروں میں محصور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…