منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

16سال سے کم عمر ٹک ٹاک صارفین پر ایپ نے بڑی پابندی لگا دی

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے 16 سال اور اس سے کم عمر صارفین پر ایک دوسرے کو براہ راست پیغامات بھیجنے پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 60اپریل سے اس ایپ میں نئے حفاظفی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں بچے ایک دوسرے کو براہ راست پیغامات نہیں بھیج سکیں گے۔

اس ایپ کے سیفٹی ہیڈ کارمیک کینن نے اس حوالے سے بتایا کہ پہلے تو اس ایپ میں صارفین ان افراد کے پیغامات موصول نہیں کرسکتے تھے جو ان کی فرینڈ لسٹ میں موجود نہ ہوں، لیکن اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے صارفین پر یہ پابندی بھی لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ٹک ٹاک پر صارفین کی سیفٹی کو یقینی بنائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ یہ نئی پابندی متعارف کرائی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو براہ راست پیغامات بھیجنے کا فیچر صارفین کو بیحد پسند آتا ہے کیوں کہ اس کے استعمال کے ساتھ وہ ایپ پر نئے دوست بنا پاتے ہیں، پھر چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی بھی کونے سے کیوں نہ ہو، اس کے باوجود اس فیچر کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے جس کے باعث یہ پابندی لگائی جارہی ہے۔آن لائن چائلڈ سیفٹی کمپنی این ایس پی سی سی کے ہیڈ اینڈی بیورو نے بھی ٹک ٹاک کی جانب سے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک ایپ میں یہ فیصلہ بالکل ٹھیک لیا گیا ہے کیوں کہ ایسے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں بڑی عمر کے افراد غلط نیت سے اس ایپ پر بچوں کو براہ راست پیغامات بھیجتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…