بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج نافذالعمل ہوگیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء خردونوش مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 25 فیصد سستی جبکہ آٹا، چینی، گھی کی قیمتیں بھی واضح کر دیں گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج نافذالعمل ہوگیا ہے جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔حکام یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء خردونوش مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 25 فیصد سستے نرخ پردستیاب ہونگی،جبکہ آٹا، چینی، گھی کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں

۔دستاویز کے مطابق چینی 68 روپے فی کلو، گھی 175 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ مشروبات کی قیمت میں 15 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ا س کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز پررمضان پیکج میں کھجور، چاول، بیسن، چائے اور دالوں سمیت دیگر اہم اشیا کی ، سبسڈائزنرخوں پر دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔آدھاکلو گرام کھجوروں کی قیمت میں10، بیسن 20 روپے فی کلو اور 200 گرام لال مرچ 18 روپے سستی کی گئی ہے، 500 گرام کھجوروں کا پیکٹ 90 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کا ہو گیا۔چاولوں کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے، باسمتی چاول کی قیمت میں 5 روپے کمی کر کے 135روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 75روپے فی کلوہوگی، 50گرام گرم مصالحہ پائوڈر کی قیمت میں 6 روپے کم کر دی گئی ہے۔لال مرچ 200 گرام کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی ہے، 200 گرام لال مرچ 175 کے بجائے 157 روپے میں دستیاب ہوگی، ہلدی100 گرام 35 سے 31، دھنیا پاو?ڈر90 سے 81 اور 50 گرم مصالحہ پائوڈر 64 سے 58 روپے کا ہوگا۔بیسن 20 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا، یوٹیلیٹی برانڈ کی دال ماش کی فی کلو قیمت 265 سے 255 ہوگی جبکہ 50گرام کالی مرچ کی قیمت میں 6 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 51روپے ہوگی۔کالی مرچ 50 گرام 57 سے 51 روپے کی ہو گئی ہے، 100 گرام سفید زیرہ 99 سے 89 اور 100 گرام دڑا مرچ 88 سے 79 روپے میں دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ 95 گرام چائے 4 روپے کمی کے بعد 91 روپے میں دستیاب ہوگی اور20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے… #/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…