منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس سے طبی عملے کی تعداد 180تک جا پہنچی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید کتنے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈکس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ؟ افسوسناک صورتحال

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے اور اس وقت پورے ملک میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کی تعداد 180 سے زائد ہوگئی ہے۔وفاقی حکام نے ملک بھر کے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشویشناک حد تک تیزی سے اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر ڈاکٹر، نرسنز اور نیم طبی عملہ یا تو مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہے یا پھر اپنے گھروں اور ہاسٹلز میں سیلف آئسولیشن میں ہے۔حکام نے بتایاکہ اس وقت گلگت اور پنجاب میں طبی عملے کے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈکس اور دیگر عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا ہے، اس کے علاوہ ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔حکام نے بتایاکہ پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں 2ڈاکٹر اور ایک نرس کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی حکام کے مطابق16اپریل 2020 تک سندھ میں 45، پنجاب میں 44، خیبر پختون خوا میں 39، اسلام آباد میں 15، بلوچستان میں 20، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں 2 طبی اور نیم طبی عملے کے افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں200 سے زائد مزید طبی ونیم طبی عملے کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور رزلٹ کا انتظار ہے۔دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ملک بھر کی صوبائی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے

والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد سرکاری طور پر بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجادنے بتایاکہ مختلف صوبوں میں موجود ان کے ممبران کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی تعداد ڈھائی سو سے زائد ہے۔ڈاکٹر قیصر سجادنے بتایاکہ سو سے زائد ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ تو

صرف سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہے جن میں سے زیادہ تر کی تعداد کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کام کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر اور سول اسپتال کے 30 سے زائد ڈاکٹرز اور نیم طبی عملہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ اسی طرح پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کام کرنے والے 80 سے زائد ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نشتر اسپتال ملتان اور لاہور کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے میں پھیل رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…