اکثر پرندوں کی آوازیں سریلی اور دل کو لبھانے والی معلوم ہوتی ہیں اگرچہ پرندوں کی پراسرار گفتگو کو سمجھنا عام انسانوں کی بس کی بات نہیں لیکن فی زمانہ سائنس دان خوش الحان پرندوں کی رموزی زبان کو سمجھنےکی کوشش کر نے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک نئے مطالعے میں ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ بلبل کا سریلا نغمہ مادہ بلبل کو رجھانے کے لیے ہے جس سے مادہ بلبل کی توجہ اس کی طرف مبذول ہوتی ہے اور یوں نسل کے تسلسل کا ذریعہ پیدا ہوجاتا ہے۔سائنس دانوں نے بلبل کے خوبصورت گیت کے پیچھے چھپے مفہوم کو سمجھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلبل رات کے وقت سریلا نغمہ چھیڑ کردراصل مادہ بلبل کے ساتھ عہدو پیمان باندھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ اس میں ایک اچھے شوہر اور ایک اچھا باپ بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔سائنسی رسالے’بی ایم سی ایولشنری بائیولوجی’ میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق تقریباً اسی فیصد پرندوں کی نسلوں میں اولاد کی پرورش میں نر پرندے کا کردار بہت اہم ہوتا ہے جو مادہ پرندے کو انکیوبیشن یا انڈے سینے کے دوران کھانا کھلانے اور شکاریوں کے خلاف اپنے گھونسلے کا دفاع کرتا ہے۔محققین کے مطابق پرندے بامعنی گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بات آسانی سے دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن بلبل اپنی خاندانی اقدار کی تشہیر کے لیے گانے کا استعمال کرتا ہے۔فرائی یونیورسٹی برلن کے محققین نے کہا کہ پیچیدہ کورل ترتیبات کے ساتھ گانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن بلبل کے نغمے میں خاص طور پر دہرانے والی بھنبھناہٹ کی آوازوں کے ساتھ متغیر نغمے شامل ہوتے ہیں جسے گانے کے لیے بلبل کی اچھی جسمانی صحت کی ضرورت ہوتی ہے۔تحقیق کی قیادت کرنے والے مصنف کونی بارچ نے کہا کہ بلبل کا گانا مخصوص نغمے کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ مادہ بلبل پرندے کی اچھے باپ بننے کی خصوصیت کو اس کے گانے کی مہارت پر پرکھتی ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ پرندوں میں مرد ساتھی کے انتخاب کے لیے والدین کی خصوصیت ایک اہم عنصر ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا نہیں خیال کہ بلبل گانے کی خوبصورتی کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے بلکہ ممکن ہے کہ مادہ بلبل پر پرندے کی کارکردگی کا اثر اس کے گانے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔بقول مصنف بارچ قیاس ہے کہ شاید مادہ بلبل کو اس گانے میں چھپی ہوئی معلومات متاثر کرتی ہے جو اسے گلوکار کی خصوصیات مثلاً اس کے مضبوط مدافعتی نظام، عمر، وہ کہاں پیدا ہوئے اور اس کے اچھے والد بننے کے کردار کے بارے میں بتاتی ہے۔پروفیسر بارچ کا کہنا ہے کہ یہ گانا پرندے کی سیکھنے کی اہم خصوصیت کی طرف بھی ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق بلبل میں عام طور پر 180 چھوٹے چھوٹے گانے دہرانے کی صلاحیت ہوتی ہے اور پرندوں میں گیت گانے کی صلاحیت کو پورا پورا استعمال کرتے ہوئے بلبل اپنے گیت میں 250 بھنبھناہٹ کی آوازیں، الاپ اور سیٹیاں شامل کرتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































