اسلام آباد (این این آئی) پاور ڈویژن اور آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت،بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے ٹیکنکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے ساتھ بجلی کی کیپیسٹی پیمنٹ نظام اور ڈالر میں ادائیگی پر نظر ثانی پر اتفاق کیا گیا،کمیٹی پاورڈویژن اور آئی پی پیز کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دو دن میں ٹیکنکل کمیٹی کے ٹی او آر کو حتمی شکل دے دی جائے گی،مذاکرات میں وزارت قانون کا نمائندہ بھی شریک ہو گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی پی پیز کے تمام واجبات ادا کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی،حکومت نے آئی پی پیز کیخلاف کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔