اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم کی تعریف کرنے پر جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ والے مجھ سے ناراض ہو گئے اور درباری کہنا شروع کر دیا، میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آج تک کسی سیاستدان سے ایک پیسے کا بھی منافع نہیں لیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے،بہت جلد علمائے کرام سے ملاقات کر کے مشاورت سے رمضان کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہاکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو ایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے بعد مولانا طارق جمیل نے اپنے اوپر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ایک سرکاری ٹی وی پر کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان تعریف کے قابل ہیں اور یہ ان کا حق بنتا ہے۔زکوٰۃ کے پیسوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کرونا فنڈ میں زکوٰۃ کے پیسے جمع کرائے جا سکتے ہیں، انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ مجھے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پرجمعیت علمائے اسلام والوں کی طرف سے اتنی گندی گالیاں دی گئیں جتنا کہ بازاری لوگ بھی نہیں نکالتے ہوں گے، اس کے باوجود میں درگزر کرتا ہوں، مولانا طارق جمیل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر جمعیت علماء اسلام کی طرف سے مجھے یہودی ایجنٹ تک کہا جاتا رہا لیکن میں تو عمران خان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریف کرتا ہوں کیونکہ عمران خان بہت اچھے کام کر رہا ہے،

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام والے ان کی تعریف کرنے پر مجھ سے ناراض ہو گئے اور مجھے درباری کہنا شروع کر دیا، مولانا طارق جمیل نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آج تک کسی سیاستدان سے ایک پیسے کا بھی منافع نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے قبل بھی متعدد سیاست دانوں سے مل چکا ہوں، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے لئے روزہ رسول کے سامنے کھڑے ہوکر بھی دعائیں کرتا رہا ہوں

جس پر پیپلز پارٹی والوں نے مجھے ن لیگ کا درباری کہا، انہوں نے مزید کہا کہ جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو میں نے ان کی رہائش گاہ گھڑی خدا بخش میں جاکر ان کے لیے فاتحہ خوانی کی اس پر ن لیگ والوں نے مجھے پیپلزپارٹی کا کہہ دیا۔ڈاکٹروں کے بارے میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر حضرات کیلئے ایک کلپ ریکارڈ کروایا تھا، اس وقت جو ڈاکٹر کام پر جا رہے ہیں وہ کام پر نہیں جا رہے بلکہ جہاد پر جا رہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا سلام ہے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو میرا سلام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے نبیؐ کا فرمان ہے کہ وبائی مرض سے مرنے والا بھی شہید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…