اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کی خبریں آنا شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے ۔ 93مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپوسینٹراسپتال میں کوروناسےمتاثرہ مزید24افراد صحت یاب ،
میواسپتال لاہورمیں بھی 5مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔دوسری طرف راولپنڈی میں 32کرونا مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ بارانی یونیورسٹی قرنطینہ میں تبلیغی جماعت کے 31ارکان مکمل صحیت یاب ہو گئے ہیں ۔ جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں بھی ایک کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت ہو چکا ہے ۔