منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

گوگل کا کورونا کیخلاف لڑنے والے شِپنگ کارکنان سے اظہارِ تشکر

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑتے پیکیجنگ ، شپنگ اور ترسیل کے کارکنان کے نام کردیا، اپنے ڈوڈل میں گوگل نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف

جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک موونگ ایڈ سیریز کا سلسلہ شروع کیا ۔دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل میں سامان ترسیل کرنے کی گاڑی میں گوگل کا آخری حروف ای بیٹھا ہوا جبکہ پہلا حروف جی بھی ایک پارسل تھامے ہوا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر پیکیجنگ، شپنگ اور ترسیل کے کارکنان کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے تمام  پیکیجنگ، شپنگ اور ترسیل کے کارکنان کا شکریہ۔ عام طور پر گوگل کا ڈوڈل تاریخی واقعات، تقریبات، مشہور شخصیات کی پیدائش اور  اموات کے دن پر انہیں یاد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…