جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

میں احساس پروگرام کے تحت آنے والے غریب مستحق افراد  کے ساتھ فراڈ  12ہزار میں روپے سے دکاندار کتنے پیسے کاٹنے لگے ؟ مقدمہ درج کر لیا گیا 

datetime 14  اپریل‬‮  2020 |

چناری(آن لائن )چناری بازار میں احساس پروگرام کے تحت آنے والے غریب مستحق افراد کے بارہ ہزار روپے کی رقم میں سے غیر قانونی طور پر پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے کاٹنے والے طیبہ موبائل شاپ کے مالک سمیت چھ دوکانداروں اور گاہگوں کو لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ پولیس چناری نے گرفتار ،دوکانیں سیل اور مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز طیبہ موبائل شاپ چناری کے

مالک رفاقت علی کیانی ولد فجر رعلی کیانی ساکنہ سرائی اپنی شاپ پر احساس پروگرام کے تحت آنے والی غریب اور مستحق افراد کی بارہ ہزار روپے کی رقم میں سے پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک کاٹ کر ادائیگی کر رہے تھے مستحقین کی شکایت پر ایس ایچ او منظر حسین چغتائی ،ایڈیشنل ایس ایچ او ضیاء الاسلام عباسی نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے طیبہ موبائل شاپ کے مالک کے علاوہ مغل بوٹ ہائوس کے مالک طارق منیر ولد منیر حسین ساکنہ بنیاں ،چنار کلاتھ ہائوس کے مالک محمد عمران ولد نور زمان ،یاسر محمود ولد محمود احمد ساکنان لسدہار ہٹیاں بالا،کپڑے خریدنے والے گاہگوں محمد مسعود ولد محمد امین ساکنہ جسکول ،لیاقت علی ولد محمد عزیز ساکنہ سربن کو گرفتار کر کے دوکانیں بند کروانے کے علاوہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر زیر دفعات 188CRPC،269PPCکے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تھانہ چناری کے مطابق طیبہ موبائل شاپ کا مالک غیر قانونی طور پر احساس پروگرام کی رقم ادا کر رہا تھا جسے کسی بھی قسم کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس جگہ بھی سینٹر قائم کیے گئے ہیں وہاں پہلے حفاظتی اقدامات کر کے لوگوں کو بلایا جاتا ہے طیبہ پی سی او کے مالک کو پہلے سے انتظامیہ کی جانب سے چکوٹھی احساس پروگرام ادائیگی سینٹر میں اپنی ڈیوائس رکھنے کا کہا گیا لیکن اس نے وہاں جانے سے انکار کر دیا اور اپنے طور پر چناری بازار میں دوکان کھول کر ادائیگی کرنا شروع کر دی جو غیر قانونی تھی اور مستحق افراد کو کم رقوم ادا کی جا رہی تھیںعوامی،سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کا حکومتی فیصلہ عوام کی زندگیوں کو خطرناک وائرس سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے اس لیے تمام لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس پر عمل کریں عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کو سخت ترین کارروائیاں جاری رکھنی چاہیے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…