ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

عمران خان قائد اعظم کے بعد دوسرے ایماندار شخص ،گورنر سندھ ،وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے بہت کچھ کہہ گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران گورنر سندھ کے ساتھ سینٹر کے دور پر آئے شخص نے مستحق خاتون سے سوال کیا کہ یہ رقم آپ کو کون دے رہا ہے ؟جس پر مستحق خاتون نے بے ساختہ کہا کہ بینظیر بھٹو، گورنر سندھ کے ساتھ موجود شخص نے خاتون کی تصحیح کی کہ یہ رقم آپ کو وزیراعظم عمران خان دے رہا ہے۔

عمران اسماعیل کا احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر میں مستحق خواتین سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ رقم آپ کو عمران خان دے رہا ہے اور کوئی نہیں دے رہا، آپ لوگ اپنے ذہنوں میں یہ صاف بٹھالیں کہ یہ رقم عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں دے رہا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کوئی آپ کو گمراہ نہیں کرے، آپ کی دعائیں عمران خان اور پاکستان کے لیے ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ عمران خان قائد اعظم کے بعد دوسرے ایماندار شخص ہیں۔مکلی کے احساس پروگرام سینٹرمیں مستحقین سے خطاب کے بعد گورنر سندھ نے سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔پاکستان تحریک انصافی کے رہنما عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کی، اس دوران انہوں نے وفاق حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو دی مدد سے متعلق کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو ایک کروڑ ڈالر دیئے ہیں، 50ہزارکٹس، ٹیسٹنگ مشینیں اور دیگر سامان بھی دیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کی زیادہ مدد کی ہے، یہاں کیسز زیادہ ہیں۔عمران اسماعیل نے آٹا اور چینی بحران کی تحقیق سے متعلق رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اپریل کو آنے والی رپورٹ پرمن و عن کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…