اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

احساس کفالت سنٹر میں خاتون سے فراڈ، انتظامیہ نے بائیو میٹرک تصدیق کرکے مکمل رقم ادا کرنے سے انکار کردیا،گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی ہوں، میرے پیسے دلوائے جائیں، خاتون کی دہائی

datetime 13  اپریل‬‮  2020 |

مظفر گڑھ (آن لائن)مظفرگڑھ میں احساس کفالت سینٹر پر خاتون کے ساتھ مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا جہاں انتظامیہ نے ان کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے مکمل رقم ادا کرنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ قریشی میں درج ایف آئی آر کے مطابق ذکیہ مائی کو سلمان اشرف نامی شخص نے میڈیا کا نمائندہ اور احساس پروگرام کا ممبر خود کو ظاہر کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بصیرہ میں احساس پروگرام کے دوران تقسیم رقم سے پیسے نکلوا کردینے کا وعدہ کیا تھا۔

ایف آئی آر میں انہوں نے بتایا کہ ذکیہ مائی نے اپنا شناختی کارڈ اس شخص کو دیا اور اس کے پاس کے پاس موجود تھمب امپریشن مشین پر انگوٹھا لگا کر تصدیق بھی کرائی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کرکے کہا گیا کہ 2 روز بعد پیسے لے جانا تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کے 12 ہزار روپے نکلوالیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی ہوں، میرے پیسے دلوائے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خواتین سے کٹوتیوں اور فراڈ کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیئے تمام متعلقہ ریاستی ادارے احساس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل میں ملوث بدعنوان عناصر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آروں پرہماری نظر ہے، ’میں اپنی آخری سانس تک کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف لڑتی رہوں گی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام سیکیورٹی اداروں کے مشکور ہیں جو احساس ایمرجنسی کیش میں کرپشن کے خلاف جہاد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…