ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

رمضان کا مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان میں رمضان المبارک میں عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی، انتہائی اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ملک بھر کے لئے یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔پیر کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سے ملاقات کی جس میں رمضان المبارک میں عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران کرونا کے پھیلاؤ سے روک تھام کے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سے ملاقات میں کہا کہ تجویز کردہ لائحہ عمل اور ہدایات تمام ملک کے لئے یکساں ہونی چائیں۔ دونوں وزراء نے باہمی اتفاق سے یہ فیصلہ کیا کہ ملک بھر سے مذہبی رہنماؤں اور علما اکرام سے مشاورت کر کے باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچا جائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑھے اور وبائی مرض سے بھی مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے- اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمدشاہ کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہر ممکن کو شش کی جائیگی کہ اس مہینے سے جڑے مذہبی جوش و خروش کو زندہ رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کو کرونہ وائرس جیسے خطرناک مسئلے کا سامنا ہے، اس لئے ہمارے لئے تمام شہریوں کی صحت کے تحفظ اور اس وائرس کے پھیلاو کو روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دونوں وفاقی وزراء کا یہ ماننا تھا کہ رمضان المبارک سے منسلک جذبات اور احساسات کی قدر کرتے ہیں اور حکومتی سطح پر بھرپور کوشش کر ینگے کہ بہتر ین لائحہ عمل مرتب کر سکیں۔ امید ہے کہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہونگے اور ملک بھر کے عوام مستفید ہو سکیں گے- تمام فرقوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماوں سے مشاورت کا بنیادی مقصد ہر قسم کے تضاد سے چھٹکارا حاصل کرناہے،چاہتے ہیں کہ تمام قوم متحد ہو کر اس آفت کا مقابلہ کرے اور رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں بلاخلل اپنی عبادات جیسے کہ تراویح وغیرہ جاری رکھ سکے-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام امور ذمہ داری کے ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…