بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 25 سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 25 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے 20 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے دو ڈاکٹر اور دو پیرا میڈیکل اسٹاف کے ممبران، سول ہسپتال کے چار ملازم بشمول ڈاکٹر، عباسی شہید کے دو ڈاکٹرز اور لیاقت نیشنل ہسپتال کے شعبہ ریڈیولوجی کے ایک ڈاکٹر شامل ہیں ان کے علاوہ شہید بینظیر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر اور عملے سمیت 13 افراد ، ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ڈاکٹر سمیت 8 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق وائرس میں مبتلا ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ادھر آغا خان ہسپتال نے کورونا کی اسکرینگ اور ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق پرمزید مریض لینے سے انکار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملتان کے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 18 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…