جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

کراچی کے مزید کئی علاقے سیل کر دیے گئے،ڈیوٹی کے بعد گھر جانے کے لیے ساری سڑکیں بند ملیں،طبی عملے کی پریشانی میں بھی اضافہ، بیٹی کی کال پربوڑھا والد سڑکوں پر خوارہوتا رہا

datetime 12  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد مزید کئی علاقے سیل کر کے پولیس اہل کار تعینات کر دیئے گئے ہیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سندھ بھر میں مزید 273 افراد گرفتار کر لیے گئے، علاقے سیل کیے جانے کے سبب طبی عملہ بھی پریشانی کا شکار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کا 21 واں روز ہے، پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہے،

ملیر، گلشن اقبال کی بعض گلیاں اور محلے مکمل سیل کر دیئے گئے، ڈالمیا اور شانتی نگر کے گلیوں اور محلوں کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا، گلیوں کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر کے پولیس اہل کار تعینات کر دیئے گئے، مرکزی شاہراہ پر اشیائے خورد و نوش کی چند دکانیں کھلی رہنے دی گئیں، نیشنل اسٹیڈیم سے راشد منہاس روڈ جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ، کنٹونمنٹ و دیگر یو سیز کو بھی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے، ڈالمیا کے علاقے میں 15 گلیوں کو رکاوٹیں، شامیانے لگا کر سیل کیا گیا، گلزار ہجری، گلشن اقبال کی مختلف شاہراہوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈیفنس ویو میں واٹر ٹینکر اور ٹینٹ لگا کر داخلی و خارجی راستے بھی بند کر دیئے، کسی شہری کو باہر جانے اور نہ اندر آنے کی اجازت ہے۔پولیس حکام کے مطابق شہر کے حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اتوار کے روز سڑکوں سے نفری کم کر کے مختلف علاقوں میں بڑھا دی گئی ہے، نفری کو گلیوں میں رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے، پولیس نے بیان میں کہاکہ غیر ضروری نکلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پولیس کی جانب سے اپیل کی گئی کہ کھلنے والی دکانوں، بازاروں میں عوام کا فاصلہ یقینی بنائیں۔ادھر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سندھ میں مزید 273 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے خلاف 99 مقدمات درج کیے گئے،

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی تعداد 5 ہزار 336 ہو گئی، جب کہ مقدمات کی تعداد ایک ہزار 716 ہو گئی ہے۔ کراچی سے لاک ڈاؤن کے 20 ویں دن 156 افراد گرفتار اور 62 مقدمات درج کیے گئے۔کراچی کے بعض علاقوں کو اچانک سیل کرنے سے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی پریشانی کا شکار ہو گیا ہے، گلشن اقبال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف بھی گھروں پر محدود رہنے پر مجبور ہو گئے،

این آئی سی ایچ کی ڈاکٹر حرا صدیقی نے اس ضمن میں بتایا کہ 36گھنٹے ڈیوٹی کے بعد گھر جانے کے لیے ساری سڑکیں بند ملیں، مجھے لینے کے لیے والد گھر سے نکلے مگر انھیں ہر جگہ راستہ بند ملا، پیشگی اطلاع ملی نہ ہی بتایا گیا کہ ایمرجنسی میں کون سا راستہ کھلا ہے۔ڈاکٹر حرا صدیقی نے بتایاکہ ہمیں یا تو اسپتال میں ہی رہائش دی جائے یا گھر جانے کی سہولت دی جائے۔ ڈاکٹر حرا کے والد نے بتایاکہ وہ گلستان جوہر میں رہتے ہیں، بیٹی کی کال پر اسپتال لینے گئے تو بہت زحمت ہوئی، تین گھنٹوں تک مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر گھومتے رہے لیکن کوئی بتانے کو تیار نہیں کہ اس صورت حال میں کیسے جائیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…