منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 14 اموات، ملک میں اموات کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 14 اموات ہو گئیں، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آ ئندہ دنوں کرونا مریضوں میں اموات کی شرح بڑھ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ 254 نئے کیسز کے ساتھ کل کیسزکی تعداد 5038 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان پرگزشتہ 24 گھنٹے بھاری گزرے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ شرح بڑھ سکتی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے وائرس سے روک تھام کے لئے امدادی سامان گلگت بلتستان پہنچا دیا۔ اتوار کو صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گلگت کا دورہ کیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر صحت ظفر مرزا بھی ہمراہ تھے،گلگت کیلئے 10 ہزار اور اسکردو کے لئے 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مہیا کر دی گئیں،امدادی سامان میں حفاظتی سوٹس, دستانے, فیس ماسک اور شیلڈز سمیت طبی آلات شامل ہیں،مشیر صحت ظفر مرزا اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے بریفنگز دی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پورے پاکستان میں ضرارت کے مطابق امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے، این ڈی ایم کے تعاون سے سامان کی ترسیل کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔ عثمان ڈا ر نے کہاکہ گلگت سے ٹائیگر فورس میں ہزاروں نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر رحسٹریشن کے عمل میں 5 روز کی توسیع کی گئی ہے،گلگت میں انٹرنیٹ کی مسائل کے باعث بہت سے نوجوان رجسٹرڈ نہیں ہو سکے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ معاملے پر وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر نوجوانوں کو سہولت دی جائے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے بہترین کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مشکل وقت میں قومی اداروں میں ہم آہنگی وقت کی بڑی ضرورت تھی۔ صدڈر مملکت نے کہاکہ این ڈی ایم اے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر ریا ہے،نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے،نوجوان قومی خدمت کے لئے خود کو آگے لائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…