پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

خواتین باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھروں میں اس بات کا خاص خیال رکھیں، یہ کڑا وقت ہے، کرونا وائرس سے نجات کیلئے خواتین کو بہترین مشورہ دیدیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اورممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے تمام عوام خصوصا خواتین سے اپیل کی ہے کہ باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔فریال تالپورنے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ

آپ سب کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور ہمارے ملک میں بھی یہ وبا پھیل رہی ہے، حالات کے پیش نظر حکومتِ سندھ نے لاک ڈائون کیا کہ سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وبا کا واحد علاج لاک ڈائون ہے کیونکہ تاحال اس کا باضابطہ علاج سامنے نہیں آیا، فی الوقت کورونا وائرس وبا کا علاج سماجی دوری ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آپ سب میل جول کم کریں اور گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں گے، گھر میں اگر کسی فرد کو بخار یا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو فورا قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔فریال تالپورنے کہاکہ یہ کڑا وقت ہے، لیکن یہ وقت ضرور ختم ہوگا اور گذر جائے گا، ہم مسلمان ہیں، ہمیں چاہئے کہ اپنے گھروں میں عبادت اور اللہ تعالی سے رجوع کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیرمسلم شہری اپنے گھروں میں عبادات کریں اور اس وبا کی خاتمے کی دعا کریں، تمام پاکستانی دعا کریں کہ ہمارے ملک سمیت پوری دنیا سے اس مہلک وبا کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پوری پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…