ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بہاولپور میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران فراڈ کا انکشاف 

datetime 10  اپریل‬‮  2020 |

بہاولپور/بدین (این این آئی)بہاولپور میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران مستحق افراد سے دستخط، انگوٹھے لگانے کے باوجود رقم نہ دینے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق تین نجی بینک کے ملازمین پر مستحقین کو رقم نہ دینے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 29 خواتین کے اوریجنل قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔بہاولپور پولیس کے ترجمان کے مطابق چنی گوٹھ سینٹر میں خاتون کو 12 ہزار کے بجائے ساڑھے گیارہ ہزار روپے دینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔دوسری جانب سندھ میں بدین کے احساس کفالت پروگرام میں بھی غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مختلف مقامات پہ چھاپوں کے نتیجے میں 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ رقوم کی فراہمی کے عوض پانچ سو سے ایک ہزار روپے کٹوتی پر بھی کارروائی کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…