اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کوشش کی لیکن وہ ملاقات کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ معروف صحافی عبدالقادر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف آتے ہوئے نظر نہیں آرہے ۔ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تاکہ
تفصیلی گفتگو کی جا سکے لیکن وزیراعظم نے ملنے سے انکار کر دیا ہے ۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے لیکن کمیشن کو بتانا ہوگا صرف 9 شوگر ملوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے کہا کہ مجھے میری ملزکے ہونے والے آڈٹ پرقطعاً کوئی اعتراض نہیں، نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اورنہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے تاہم شوگرانکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملزکے آڈٹ کا فیصلہ ہوا انہیں سامنے آکرجواب دینا ہوگا۔جہانگیرترین نے کہا کہ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگرملزکی حقیقت تک پہنچ جائیگا؟ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کارکیا تھا۔