ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

احساس پروگرام کے دوران بھگدڑ مچ گئی رقم لینے کیلئے آئی خاتون جاں بحق

datetime 10  اپریل‬‮  2020 |

ملتان(آن لائن)ملتان میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتوں جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان میں واقع قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچی ہے۔

رقم تقسیم کرنے کا مرکز ایم اے جناح ہائی اسکول میں کیا گیا تھا جہاں پولیس کی نفری بھی تعینات تھی۔بھگدڑ مچنے کی اطلاع پر ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں? بحق ہونے والی خاتون کی عمر70 سال سے زائد ہے جو حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم لینے کے لیے آئی تھی۔خیال رہے کہ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت پنجاب میں رقم کی تقسیم کا ا?غاز ہوگیا ہے۔ ایک لاکھ کورونا متاثرین میں ایک ارب33کروڑ روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ابتدائی مرحلے میں ملتان، شیخوپورہ اور گجرات سمیت دیگرا ضلاع میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور لاہور میں امدادی رقم تقسیم ہوگی۔پنجاب میں رقم کی تقسیم کیلئے صوبے450سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…