پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ کی کچی آبادیوں میں کرونا وائرس پہنچ گیا، ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں تصدیق ہو گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہوگیا ہے، ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے۔سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع وسطی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا تھا

جس کے نتیجے میں 1 سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی سمیت پورے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائی راشن اورامداد ضرور لیں لیکن کورونا گھر نہ لیجائیں اور راشن یا امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ صوتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے کورونا وائرس کے 92 کیسز سامنے آئے ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1128 ہے جبکہ سندھ میں 349 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات سے اموات 21 ہوگئیں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایران سے 4 قسطوں میں 1380 لوگ آئے تھے جن کو سکھر میں رکھا گیا تھا اور زائرین میں سے 280 پازیٹو آئے تھے جبکہ ان میں سے 242 ٹھیک ہوکر اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت سکھر میں 38 زائرین اور گھروں میں 436 افراد زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اسپتالوں 59 مریض زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام تکلیف میں ضرور ہیں مگر ان کی حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جب لاک ڈاون ختم ہوگا تو زندگی نئے اصولوں کے ساتھ شروع ہوگی، آپ تمام عوام سے اپیل ہے کہ آپ سب کو اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا بھرپور خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…