اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد انتظامیہ نے عام عوام اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نوول کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ نے دفعہ 144کے تحت اسلام آباد میں تمام ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بندرکھنے کے احکامات جاری کررکھے تھے ۔اس حوالے سے عام عوام اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی
فراہمی میں درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ کو 24مارچ 2020 کو جاری کئے گئے ایس او پی اور وقتاً فوقتاً لازمی حفاظتی اقدامات ،پابندیوں اور سماجی فاصلے رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملد ر آمد کر نے کو کہا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اوپی ڈیز میں ڈس انفیکشن،سینیٹائزیشن اور حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے فراہم کردہ گائیڈلائنز کو یقینی بنانا لازمی ہوگا۔