جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی اپنے دور میں سلیمان شہباز کو مراعات دیتے رہے،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شوگر انڈسٹری کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مراعات حاصل کرتے رہے۔

ایک انٹرویومیں شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے دور حکومت میں سلیمان شہباز کو شوگر انڈسٹری کے لیے مراعات دیتے رہے۔اس الزام کی تردید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے، ان کی سلیمان شہباز سے چند ملاقاتیں ہوئی تھیں لیکن اس وقت وہ وزیر بھی نہیں تھے۔شا ہد خاقان عباسی نے مقف اختیار کیا کہ فیصلے وزیراعظم نہیں بلکہ ای سی سی اور کابینہ کرتی ہے۔اس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ ایک طرف شاہد خاقان عباسی وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں پر جواب طلبی چاہتے ہیں تو دوسری طرف اگر ان کے دور میں شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی بات کی جائے تو وہ فیصلوں کا ذمہ دار کابینہ اور ای سی سی کو ٹھہراتے ہیں۔اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کسی بھی ایسے شخص سے بات نہیں کر سکتے جو اسمبلی میں آ کر بات نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…