بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پلازمہ تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دیدی

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پلازمہ تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ ماہر امراض خون طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ جمع کرنے کا کام ایک سے دو دن میں شروع کر دیا جائے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون طاہر شمسی کو پلازمہ تھراپی کی کلینکل ٹرائل کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد پلازمہ اکٹھا کرنے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ایک سے دو روز میں پلازمہ اکھٹا کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ ہاتھ میں آتے ہیں کام شروع کروں گا۔ بغیر اجازت نامے کے حکومت کسی کے خلاف بھی کارروائی کی مجاز ہوتی ہے۔اس سے احتیاط کے طور پر اجازت نامے کا انتظار کر رہا ہوں۔واضح رہے سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعوی کیا تھا کہ جو شخص کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گا، اس کی مدد سے باقی مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت مند ہونیو الے شخص کے خون کے پلازما کو اگر کسی مریض کے دیا جائے تو اس کے جسم میں اس کے مثبت اثرات پیدا ہوں گے جس کے بعد اس کی قوت مدافعت بہتر ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔یہ بات بھی قابل غور رہے پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 63 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، وہاں ہی کورونا وائرس سے مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں 500 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں مریضوں کی صحت یابی دیگرممالک سے بہت زیادہ تیز رفتاری سے ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…