لاہور (آن لائن) کیمپ جیل لاہور میں قید 50 فیصد قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹروں میں 58 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جنہیں جیل کے ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس
کے مرتکب قیدیوں کا تعلق جیل کی منشیات کے قیدیوں کی بیرک سے ہے۔ واضح رہے کہ کیمپ جیل میں پہلے جس قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی وہ بھی منشیات کیس میں گرفتار تھا۔ منشیات کے قیدیوں کی بیرک میں مقیم تھا۔