کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 12 سے ساڑھے3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے اور اس دوران شہریوں کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صرف کسی ایمرجنسی کی صورت میں ہی سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع
کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر لوگوں نے پولیس پر حملہ بھی کر دیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے تھے۔