اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اورشنگھائی کو بھی مات دے دی ،وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا جانتے ہیں نئی رپورٹ میں مزید کتنے درجے بہتری ہوگئی؟

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا، نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا۔منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو کر 29.26پوائنٹس پر پہنچ گئی،گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 نمبر پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی،اسلام آباد نے جرائم کی شرح میں سڈنی, برلن, ماسکو, لندن, پیرس اور

شنگھائی کو بھی مات دے دی۔ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح میں مزید 4 فیصد کمی کے بعد اسلام آباد دْنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا۔رپورٹ بین الاقوامی ادارے Numbeo کی جانب سے جاری کی گئی،رپورٹ دْنیا بھر کے 374 شہروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ آئی جی عامر ذوالفقار نے ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…