ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بچا ہوا کھانا کس کوکھلائیں؟عامر لیاقت نے اپیل کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2020 |

سلام آباد (این این آئی)معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اپنا بچا ہوا کھانا گلی کے جانوروں کو کھلائیں تاکہ اِس مشکل گھڑی میں معصوم جانور بھوکے نہ رہیں۔گزشتہ روز معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا

جس میں وہ لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ اپنا بچا ہوا کھانا، کھانے کی ہڈیاں وغیرہ گلی کے جانوروں کو کھلائیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلام علیکم ناظرین عامر لیاقت حسین آپ سب سے مخاطب ہے۔اْنہوں نے کہا کہ یہاں میں نے آپ سب سے ایک بہت ہی ضروری بات کہنی تھی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ چونکہ اِس وقت تمام ریستوران اور شادی ہالز وغیرہ بند ہیں لیکن پہلے یہ ہوتا تھا کہ شادی ہالز اور ہوٹل وغیرہ میں جو بھی کھانا بچتا تھا وہاں کی انتظامیہ وہ کھانا رات کو ایک مخصوص مقام پر رکھ دیتی تھی تاکہ گلی کے جانور وہاں سے وہ کھانا کھالیں۔اْنہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ اپنے گھر میں موجود پالتو جانوروں کا بہت زیادہ خیال رکھیں کیونکہ پالتو جانور ہماری فیملی کا ایک حصہ ہوتے ہیں اِس لیے اْن کے کھانے پینے کا خیال رکھیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمارے جو پالتو جانور ہوتے ہیں یہ ہماری بیماری لے تو لیں گے لیکن ہمیں اپنی بیماری نہیں دیں گے مطلب ہمیں اِن سے کوئی بیماری نہیں لگ سکتی۔اْنہوں نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے تو کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں اِس لیے میں عام لوگوں سے درخواست کررہا ہوں کہ آپ کے گھروں میں جو بھی کھانا بچتا ہے، ہڈیاں وغیرہ اپنی سڑک کے کونے پر ڈال دیں۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ رات کی تاریکی میں بہت سارے کْتے بلیاں وغیرہ سڑکوں پر گھوم رہے ہوتی ہیں اِس لیے اْن کے کھانے کا بندوبست کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اللّہ کے سامنے اِس کا بھی جواب دینا ہوگا کہ جانور کیوں بھوکے رہے۔عامر لیاقت حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں بھی تمام لوگوں سے درخواست کی کہ جانوروں کو کھانا کھلائیں یہ بھی ہماری ذمہ داری ہیں کیونکہ یہ ہمارے درمیان ہی رہتے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…